• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9832

    عنوان:

    مجھے کچھ غلط عادتیں پڑ گئی ہیں جو اب چھوٹ نہیں پارہی ہیں۔ یہ گناہ آنکھوں سے ہوتا ہے مثلاً ننگی تصویریں دیکھنا،نامحرم کو دیکھنا اسی طرح گندی فلمیں دیکھنا۔ مجھے ان عادتوں کو چھوڑنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2395=2129/ د

    غلط عادتوں سے سچی توبہ کرتے ہوئے انھیں بالکليہ ترک کرنے کا پختہ ارادہ کرلیں اور ایسے مواقع سے اپنے کو بچانے کی کوشش کریں جہاں اسکے امکانات ہوں اتفاقاً سامنے آجائے تو بالارادہ نظر اور توجہ اُدھر سے ہٹالیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب علیہ الرحمة کی چھوٹی سی کتاب: بدنظری کا علاج، منگواکر مطالعہ میں رکھیں۔ اپنی مدد آپ کے اصول پر قدم اٹھائیں، پختہ ارادہ کرکے ہمت سے کام لیں، ہمت مرداں مدد خدا، کے تحت ان شاء اللہ یہ غلط عادتیں چھوٹ جائیں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند