• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 601167

    عنوان: كیا اس زمانے میں دین کے کام کرنے سے پچاس صحابہ کی مدد اترتی ہے ؟

    سوال:

    ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ اس زمانے میں دین کے کام کرنے سے پچاس صحابہ کی مدد اترتی ہے یہ بات قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ کہاں تک صحیح ہے ، اسی طرح ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ 40 یا 4 مہینہ اللہ کے راستے میں لگانے سے 70 شہید صحابہ کا ثواب ملے گا جواب مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 344-247/B=04/1442

     یہ دونوں باتیں بے سند ہیں، ان کی کوئی اصل نہیں؛ البتہ اتنی بات ضرور ملتی ہے کہ جب امت میں دینی بگاڑ زیادہ آجائے لوگ دین کے طریقہ کو چھوڑ کر رسم و رواج کو اختیار کرلیں، تو ایسے موقعہ پر جو دین کا کام کرے گا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں اور ان کی سنتوں کو زندہ کرے گا تو اسے سو (۱۰۰) شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ من أحیا سنتی عند فساد أمتی فلہ أجر مائة شہید ۔ (حدیث شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند