• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 605009

    عنوان:

    لوگوں كی بھلائی كے لیے ویڈیو اپلوڈ كرنا؟

    سوال:

    کیا میں آپ کے دئیے گئے فتوی کی وڈیو بنا کر لوگوں کی بھلائی کے لیے ٹک ٹاک یادوسرے کسی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 605009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1004-793/L=11/1442

     جاندار کی ویڈیو سازی جائز نہیں ، اسی طرح ” ٹک ٹاک “ کا استعمال بالعموم لہو ولعب کے لیے ہوتا ہے ؛ اس لیے آپ” ٹک ٹاک“ پر فتاوی اپلوڈ نہ کریں ، اس کے علاوہ اگر آپ اپنے مضامین میں یہاں کے فتاوی کو شامل کرکے اس کی اشاعت کریں تو اس میں مضائقہ نہیں ؛ البتہ اس صورت میں ضروری ہے کہ اس میں حذف واضافہ نہ ہو ،نیز اگر آپ کو یہ شک ہو کہ یہ دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے یانہیں؟ تو دارالافتاء خط لکھ کر اس کی تصویب کرالیں تاکہ کسی قسم کا کوئی شبہ باقی نہ رہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند