• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 155641

    عنوان: كیا چھ نمبر میں سارا دین ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! دعوت وتبلیغ میں جو چھ نمبر ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ پورا دین نہیں ہے، تو اس کے علاوہ پورا دینا کیا ہے؟ براہ کرم بتلائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:154-123/B=2/1439

    قرآن وحدیث اجماع وقیاس سے جس قدر احکام ومسائل ثابت ہیں اور وہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں، صرف چھ باتیں کیونکر پورا دین ہوسکتی ہیں، وہ تو صرف چھ باتیں ہیں، دین کی تبلیغ ودعوت کا پورا کام وہی کرسکتا ہے جو بہترین عالم ہو، جاہل لوگ جو نہ قرآن کو سمجھتے ہیں نہ حدیث کو سمجھتے ہیں نہ اجماع وقیاس کے مسائل کو سمجھتے ہیں حتی کہ ہمارے پورے دین کے احکام ومسائل جس زبان میں ہیں یعنی عربی زبان اسے بھی نہیں سمجھتے ہیں وہ کیسے پورے دین کی تبلیغ کرسکتے ہیں، اسی لیے دعوت وتبلیغ کا اصل کام علمائے کرام کا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند