• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 600275

    عنوان: تبلیغی جماعت كے سلسلے میں بد كلامی

    سوال:

    محترم جناب ہماری گھر میں مستورات کی جماعت آئی ہوئی تھی میں رات کو گھر کے سامنے سویا تو والد صاحب نے دوسری جگہ سونے کا کہا میں نے کہا میں وہاں نہیں سوتا تو والد صاحب کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور میں نے اس کو غصے میں کہا کہ تمہاری ماں کی تبلیغ چودو ، تو کیا یہ الفاظ کفریہ ہے کہ نہیں ؟ اور نکاح پر اس کا اثر پڑے گا کہ نہیں؟ برائے مہربانی اگاہ کیجئے ۔

    جواب نمبر: 600275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 129-76/B=02/1442

     یہ کلمہ گالی ہے اور موجودہ تبلیغ کی توہین ہے، آپ کو توبہ و استغفار کرنی چاہئے اور اپنے باپ کے ساتھ جو گستاخی کی ہے ان سے بھی معافی مانگنی چاہئے۔ یہ صریح کلمہ کفر نہیں ہے، اس لئے کفر کا فتوی لگانا بہت مشکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند