• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 57010

    عنوان: میں پچھلے دو سال سے میں بہت پریشان ہوں، روزی کو لے کے میں نے ایم بی اے کیا ہے اور ملازمت بھی اچھی چل رہی تھی مگر پھر عمان جانے کا ارادہ ہوگیا وزٹ پر مگر وہاں کچھ نہیں ہوا کوئی نوکری نہیں ملی،

    سوال: میں پچھلے دو سال سے میں بہت پریشان ہوں، روزی کو لے کے میں نے ایم بی اے کیا ہے اور ملازمت بھی اچھی چل رہی تھی مگر پھر عمان جانے کا ارادہ ہوگیا وزٹ پر مگر وہاں کچھ نہیں ہوا کوئی نوکری نہیں ملی، واپس آیا تو یہاں بھی بہت پریشان ہوا ملازمت کو لے کر پھر گھر بزنس میں کام چالو کیا تو اس میں بھی پریشانی آئی اور نقصان ہوا پھر الگ سے کام چالو کیا، اس میں بھی یہی چیز ہوئی نقصان اور پریشانی، شادی کا رشتہ ہوا تھا وہ بھی ٹوٹنے پہ ہے یا ٹوٹ چکا ہوگا، جناب میں بہت پریشان ہوگیا ہوں، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا ہورہا ہے، سب کچھ ختم ہورہے ہیں ۔ پریشانیاں، دماغ، غلط جگہ لگتاہوں کہ کچھ ہوا تو نہیں مگر دل نہیں مانتا ۔ براہ کرم، مجھے کچھ راستہ دکھائیں۔ اگر غلط ہے تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 57010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 243-235/N=3/1436-U فرائض اورواجبات کا اہتمام کرنے کے ساتھ گناہوں سے بچیں اوراستغفار کی کثرت کریں اور درج ذیل دعا روزانہ اول وآخر سات، سات بار درود شریف کے ساتھ ۳۰۰/ مرتبہ پڑھیں، ان شاء اللہ آپ کی جملہ پریشانیاں دور ہوجائیں گی اور روزی کا حلال ومناسب ذریعہ معاش بھی فراہم ہوجائے گا، وہ دعا یہ ہے: ”اللَّھُمَّ اکْفِنِي بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند