• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 10671

    عنوان:

    اگر کسی غیر مسلم نے کسی مسلمان لڑکی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا ہے، تو کیا یہ ہمارے مذہب میں جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم سورہ بقرہ کی آیت نمبر221کے سیاق و سباق میں تشریح کردیں؟

    سوال:

    اگر کسی غیر مسلم نے کسی مسلمان لڑکی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا ہے، تو کیا یہ ہمارے مذہب میں جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم سورہ بقرہ کی آیت نمبر221کے سیاق و سباق میں تشریح کردیں؟

    جواب نمبر: 10671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 334=334/م

    اسلام ایک دین برحق ہے، اس کو قبول کرلینے سے دوزخ کے دائمی عذاب سے خلاصی ہوتی ہے، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، جنت تک رسائی کا ذریعہ ہے، ان جیسے عظیم مقاصد کے لیے اسلام قبول کرنا چاہیے۔ محض شادی کرنے کی غرض سے اسلام قبول کرنا کوئی پسندیدہ امر نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند