• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 61423

    عنوان: میرے ایک سلفی ددست نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک غلط فرقہ ہے اور یہ ۷۲ فرقوں میں سے ایک ہے (نعوذ باللہ )۔

    سوال: میں طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت میں متحرک ہوں، میرے ایک سلفی ددست نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک غلط فرقہ ہے اور یہ ۷۲ فرقوں میں سے ایک ہے (نعوذ باللہ )۔ میرے دوسوالات ہیں: (۱) صرف ایک عالم کو ہی (جس نے سلف الصالحین سے سیکھا ہے ) اللہ تعالی ، رسول اور دین کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ (۲) اس نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے کلمہ کے معنی بدل دیا ہے ، کلمہ کے معنی ہے ۔” اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں“، لیکن تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ اس کی طرح کسی کو طاقت نہیں ہے۔ براہ کرم، میرے شبہ کا ازالہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 741-741/Sd=1/1437-U

    آپ کے سلفی دوست کی بات غلط ہے، تبلیغی جماعت مسلک ومشرب کے اعتبار سے ایک مستند جماعت ہے، اس جماعت کے بانی حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ علیہ تھے، جو دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ کے شاگرد رشید تھے، ابتدا ہی سے اس جماعت کو اہل حق علماء کی سرپرستی وتائید حاصل رہی ہے۔ (۱) دین کی مستند ومعتبر ضروری بات ہرمسلمان کرسکتا ہے؛ البتہ قرآن کریم کی آیات کی تفسیر واحادیث کی توضیح وتشریح کرنا ایک نازک کام ہے، جس کے لیے بہت سے علوم کی ضرورت ہوتی ہے ؛ اس لیے ہرکس وناکس کو قرآن کریم کی تفسیر اور احادیث کی تشریح وتوضیح سے منع کیا جاتا ہے، اس میں بسا اوقات اپنی طرف سے اضافہ کرنے کا سخت اندیشہ ہوتا ہے۔ (۲) کلمہ: ”لا الٰہ الا اللہ“ کا ترجمہ یہ ہے کہ ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ یہ کلمہ مفہوم اورم طلب کے لحاظ سے اپنے اندر بہت وسعت رکھتا ہے، اس کے مفہوم میں یہ بھی آتا ہے کہ اصل قدرت وطاقت کا مالک تنہا اللہ ہی ہے۔ اِس میں اُس کا کوئی مثل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند