• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 61869

    عنوان: مناجات مقبول میں ایک دعا ہے قصیدہ مناجات کے نام سے، اس دعا میں ساری دعائیں اللہ سے نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسل سے مانگی ہیں ، کیا اس کا پڑھنا صحیح ہے؟

    سوال: مناجات مقبول میں ایک دعا ہے قصیدہ مناجات کے نام سے، اس دعا میں ساری دعائیں اللہ سے نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسل سے مانگی ہیں ، کیا اس کا پڑھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 61869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1271-1267/B=12/1436-U حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا بلاشبہ جائز ہے، بخاری شریف میں حدیث ضریر آئی ہے اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نابینا صحابی کو اپنے وسیلہ سے دعا مانگنے کی تعلیم دی ہے، قصیدہ مناجاة بھی پڑھنا درست ہے، کوئی وہم نہ کریں۔ نوٹ: وہ کون سا قصیدہ ہے جس میں ساری دعائیں اللہ سے نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگی ہیں، ہمیں مناجات مقبول میں ایسا کوئی قصیدہ نہیں ملا۔ ہاں دعا اللہ تعالیٰ سے بزرگان دین کے وسیلے سے مانگی گئی ہیں جس کا جائز ہونا اوپر اصل جواب میں لکھ دیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند