عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 603916
کیا موجودہ دعوت و تبلیغ سے پہلے امت میں دعوت کام نہیں تھا؟
میں بنگلور سے ہوں میں اس وقت آندر پردیش میں جماعت میں ہوں یہاں انانتھپور مرکز میں ایک مولانا بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اس موجودہ دعوت و تبلیغ کے کام سے پہلے امت میں ۱۰۰۰سال کے لیے یہ کام بند ہوگیا تھا۔ کیا یہ صحیح ہے ..؟
جواب نمبر: 603916
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 812-561/B=08/1442
یہ صحیح نہیں۔ دعوت و تبلیغ کا کام ہمیشہ ہوتا رہا۔ علماء اپنے مواعظ حسنہ اور پندو نصائح کے ذریعہ، تعلیم و تدریس کے ذریعہ، ترجمہ قرآن کے ذریعہ، اپنی علمی فقہی محابس کے ذریعہ، بزرگان دین اپنی اپنی خانقاہوں میں اصلاح باطن تزکیہ نفس کی خدمات انجام دیتے رہے۔ اور ان ہی کے ذریعہ ہندوستان میں اسلام پھیلا ہے؛ البتہ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ والا طریقہ کار نہ تھا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند