• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 3135

    عنوان:

    تبلیغی جماعت میں جو مستورات اپنے محرم مرد اورمکمل پردہ کے ساتھ وقت لگاتی ہیں، ان کا یہ عمل شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔

    سوال:

    تبلیغی جماعت میں جو مستورات اپنے محرم مرد اورمکمل پردہ کے ساتھ وقت لگاتی ہیں، ان کا یہ عمل شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔

    جواب نمبر: 3135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1488/ ب= 1315/ ب

     

    شریعت نے عورتوں کو دعوت و تبلیغ کا مکلف نہیں بنایا ہے۔ صرف مردوں کو مکلف بنایا ہے۔ مرد ہی دین سیکھ کر اپنی عورتوں کو بھی سکھائیں۔ انھیں گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ یہ زمانہ شدید فتنہ و فساد کا زمانہ ہے یہی وجہ ہے کہ محلہ کی مسجد میں پنجگانہ فرض نماز کے لیے آنے سے انھیں منع کیا گیا ہے، اس لیے دور دراز کے لیے جانا اور وقت لگانا اگرچہ محرم کے ساتھ ہو اور پردہ کے ساتھ ہو۔ احتیاط کے خلاف ہے۔ خیرالقرون میں ایسی نظیر نہیں ملتی۔ عورتوں کے لیے اپنی بستی میں ہی اجتماع کرکے دین کے احکام و مسائل و عقائد سیکھتے سکھاتے رہنا چاہیے۔ اسی میں عافیت ہے۔ اور مقصد بھی حاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند