• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 170582

    عنوان: جماعت میں جانے کے لئے جھوٹ بولنا

    سوال: ایک شخص اپنے دفتر میں چھٹی کی درخواست دیتا ہے اور وجہ بتاتا ہے کی فیملی پرابلم کی وجہ سے گاؤں جانا ہے ، تو ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 170582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 961-805/B=10/1440

    جس طرح جھوٹ بولنا گناہ ہے اسی طرح جھوٹ لکھنا بھی گناہ ہے، چھٹی لینے کے لئے صحیح بات لکھنے میں آخر کیا پریشانی ہے الصِّدْقُ یُنْجِيْ وَالْکِذْبُ یُہْلِکُ اس لئے ایسا کرنا بلاشبہ گناہ ہے، اور جماعت والوں کے لئے اور بھی برا ہے، اس سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند