• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 607676

    عنوان:

    کیامنتخب احادیث کی جگہ تفسیر کی جاسکتی ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جس مسجد میں عشاء کے بعد منتخب احادیث کی تعلیم اور اس کے بعد مشورہ ہوتا ہو کیا منتخب کی جگہ ایک دن قرآن کریم کی تفسیر کی جاسکتی ہے بعض احباب کہتے ہیں کہ اس سے اجتماعی عمل چھوٹ جاتا ہے اور یہ دعوت کے اصول کے خلاف ہے ؟

    جواب نمبر: 607676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 451-381/B=04/1443

     اوقات بدل کر دونوں کام کرسکتے ہیں۔ فجر بعد یا عصر بعد منتخب احادیث پڑھ لی جائے۔ اور عشاء کے بعد قرآن پاک کی تفسیر ہوجایا کرے، یا حسب مشورہ اس کے برعکس بھی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند