• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 29279

    عنوان: تبلیغی حضرات جو مسجد میں جس جگہ لوگ جوتوں کو اتارتے ہیں گشت پرنکلنے سے پہلے دعاکرتے ہیں، کیا اس کا شریعت میں کوئی ثبوت ہے؟

    سوال: تبلیغی حضرات جو مسجد میں جس جگہ لوگ جوتوں کو اتارتے ہیں گشت پرنکلنے سے پہلے دعاکرتے ہیں، کیا اس کا شریعت میں کوئی ثبوت ہے؟

    جواب نمبر: 29279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 183=183-2/1432

    گشت میں نکلنے سے پہلے جوتے اتارنے کی جگہ پر تبلیغ والے جو دعا کرتے ہیں، شرعاً اس کی ممانعت پر کوئی ثبوت نہیں اور نہ اس میں کوئی قباحت ہے،کیوں کہ تبلیغ والے اسی مخصوص مقام پر دعا کرنے کو نہ ضروری سمجھتے ہیں نہ اس کا التزام کرتے ہیں، نیز مسجد سے باہر نکلنے کی دعا حدیث میں منقول ہے جس سے اصل دعا کا ثبوت موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند