• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 55777

    عنوان: بیوی بچوں کو چھوڑ کر تبلیغ پہ جانا جبکہ بیوی ذہنی مریضہ ہو اور دماغی ادویہ بھی استعمال کرتی ھوں اور گھر میں جوان بیٹی بھی موجود ھو قرآن وسنت کی روشنی میں کیسا ہے

    سوال: بیوی بچوں کو چھوڑ کر تبلیغ پہ جانا جبکہ بیوی ذہنی مریضہ ہو اور دماغی ادویہ بھی استعمال کرتی ھوں اور گھر میں جوان بیٹی بھی موجود ھو قرآن وسنت کی روشنی میں کیسا ہے

    جواب نمبر: 55777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1436-14738/N=12/1435-U اگر گھر میں شوہر کے علاوہ کوئی اورمحرم مرد بیوی بچوں کی دیکھ ریکھ کرنے والا اور ان کی باہری ضروریات پوری کرنے والا نہیں ہے اور بیوی ذہنی مریضہ ہے اور گھر میں جوان بیٹی بھی ہے تو صورت مسئولہ میں شوہر کا بیوی بچوں کو یوں ہی چھوڑکر تبلیغی جماعت میں نکلنا درست نہیں، اسے اپنی بستی میں رہ کر دین سیکھنے اور سکھانے کی محنت میں لگنا چاہیے، مروجہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستگی فرض وواجب وغیرہ نہیں، نیز مقصود بالذات بھی نہیں، اصل چیز خود دین دار بننا اور دوسروں کو دین دار بنانے کی کوشش کرنا ہے خواہ کسی طریقہ سے ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند