• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 608667

    عنوان:

    کیا دینی مجلس میں بیٹھنا 70 سال کی عبادت کے برابر ہے؟

    سوال:

    سوال : مفتیان اکرام بہشتی زیور میں مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ علیہ نے وظیفہ لکھا ہے کے اگر کسی عورت کو ولادت کے وقت تکلیف ہو تو ایک کپڑے میں قرآن کی آیات لکھ کر حاملہ کی ران پر باندھ دیں کیا اس وظیفے پر عمل کرنا یا اس کی ترغیب دینا جائز ہے ؟؟ ۲) ہماری مسجد میں أہل الحدیث حضرات بھی آتے ہیں بنا کسی اختلاف کے میرے پیچھے نماز پڑھتے ہیں ان کا بھی خیال کرکے مینے چند دنوں سے مسجد میں فضائل اعمال کی جگہ ریاض الصالحین اور کبھی کبار تفسیر عثمانی پڑھ کر لوگوں کو سنانا شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو قرآن کا فہم حاصل ہو ایک مرتبہ تبلیغی جماعت ہماری مسجد میں آئی اور انہوں نے کہا کہ قرآن پڑھنا غلط ہے تعلیم میں صرف فضائل اعمال پڑھنا چاہیے اس بات سے میرے دل کو صدمہ پہنچا میں نے نعوذباللہ پڑھا اس بھای کو میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی قرآن کی آیات پڑھی اور احادیث پڑھکر سنایی لیکن وہ ہرگز نہیں مانا اسنے کہا کے حضرت جی نے فرمایا بار بار قرآن و حدیث کے سامنے حضرت جی کی بات پیش کرتا رہا اس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے کہا تم اور تمہارے حضرت جی قرآن کو نہ مانو تو جہنم میں جا و کیا مینے غلط کیا؟ ۳) تبلیغی جماعت میں بعض حدیثیں سنایی جاتی ہیں مثلاً دین کی مجلس میں بیٹھنا ۰۷ سال نفل عبادت سے بہتر ہے اور جماعت جس خبرستان سے گزرتی ہے قبر میں عذاب روک دیا جاتا ہے مجھے یے روایات کسی صحیح سند سے نہیں ملی کیا ایسے روایات بیان کرنا صحیح ہے اس سوال کرنے کا مقصد تبلیغ جماعت کو غلط کہنا نہیں ہے بلکہ ان کی اصلاح کرنا ہے مجھے تبلیغی جماعت میں تین غلطیاں نظر آیی جنہیں اگر وہ ٹھیک کریں تو امید ہے کہ اللہ اس جماعت کو اور کامیابی دیگا پہلی یے کہ وہ جماعت میں نکلنے کو فرض قرار دیتے ہیں حالانکہ تبلیغ کرنا فرض ہے لیکن اس مخصوص طریقے سے کرنا فرض نہیں ہے دوسری یے کے وہ حدیثوں میں صحیح اور موضوع کا خیال نہیں کرتے اس جو بات جہاں سے ملے آگے سنا دیتے ہیں علماء سے نہیں پوچھتے تیسری یہ کہ گشت کے دوران پہلے جو نماز سے دور ہے اسے نماز کی دعوت دینے کے بجائے اسے سیروزہ یا چھلہ لگانے کو کہتے ہیں وہ شخص ڈر کر دوبارہ مسجد نہیں آتا کیا یے سب صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 608667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 669-89T/B=05/1443

     (۱) جائز ہے بشرطیکہ ولادت کے بعد فوراً اسے کھول کر کسی احترام کی جگہ پر رکھ دیا جائے۔

    (۲) آپ حکمت سے کام کریں اور جماعت والوں کا مذکورہ طرز عمل غلو پر مبنی ہے، اور غلو فی الدین سے شریعت میں منع فرمایا گیا ہے۔

    (۳) مذکور فی السوال روایت کہ دین کی مجلس میں بیٹھنا ستر سال نفل عبادت سے بہتر ہے، اس حدیث کی کوئی معتبر اصل ہم کو نہیں ملی، اور جماعت کے قبرستان کے پاس سے گزرنے پر عذاب قبر مردوں سے روک دیا جاتا ہے، یہ حدیث بھی ہماری نظر سے نہیں گزری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند