• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 607296

    عنوان:

    کیا مروجہ تبلیغی جماعت کا کام کار نبوت ہے ؟

    سوال:

    سوال : مسئلہ یہ ہے کہ مروجہ تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے اکثر بیانات میں بالخصوص اس کام میں لگے علماء کرام کی طرف سے پورے وثوق واعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ مروجہ جماعت کا کام کار نبوت ہے مزید برآں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کام سے افضل کوئی کام نہیں ہے یہاں تک کہ اپنی دعاؤں میں اس طرح کی دعا مانگتے ہیں یا اللہ اس کام کو پوری دنیا میں عام فرما ۔یااللہ علماء کو ہدایت عطاء فرما ۔ یا اللہ مدارس کے علماء کو یہ سمجھا دے برائے کرم قرآن مجید کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 607296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 374-276/D=04/1443

     دعوت و تبلیغ کا کام اگر شرعی حدود میں رہ کر کیا جائے تو یہ بھی کارنبوت کا حصہ ہے لیکن کارنبوت اسی (دعوت و تبلیغ) میں منحصر نہیں ہے اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو شدید غلطی پر ہے۔ باقی تبلیغی جماعت کی جو ترتیبیں ہیں وہ محض ایک طریقہ کار ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند