• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 175547

    عنوان: سخت بیمار بیوی کو ہسپتال نہ دکھاکر جماعت میں جانے یا جماعت کے کام میں لگنے کا حکم؟

    سوال: کسی شخص کے گھر والی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اور اسے ہسپتال لے جانا بہت ضروری ہے لیکن وہ شخص گھر والے کو لے جانے کے بجائے دعوت کی محنت اور باقی دینی محنتوں میں وقت لگا رہا ہے تو کیا یہ عمل صحیح ہے؟اس شخص کے گھر میں کوئی نہیں دوسرا ہسپتال لے جانے کو۔

    جواب نمبر: 175547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-287/N=5/1441

    اگر کسی کی اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہو اور اُسے ہسپتال لیجانے کی ضرورت ہو اور گھر میں کوئی اور محرم یا مناسب خاتون نہ ہو، جواُسے ہسپتال لے جاسکے تو ایسی صورت میں شوہر کا جماعت میں نکل جانا یا جماعت کے کام میں لگ کر بیوی کی بیماری سے پہلو تہی کرنا درست نہیں، شخص مذکور کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، اس کا یہ عمل بلاشبہ غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند