• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9094

    عنوان:

    بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم مسلمان اسلام کی ترقی کے بجائے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہیں۔ بات بات پر فتوی جاری کردیتے ہیں۔ ہم لوگ غیر مسلموں میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔اگر کوئی مفتی یا مولانا کو کسی دوسرے مفتی یا مولانا کی کوئی بات غلط لگتی ہے تو سب سے پہلے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس شخص کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مسئلہ کو سلجھائیں نہ کہ میڈیا میں جاکے ہیرو بننے کی کوشش کریں اوراسلام کا مذاق اڑائیں۔ مجھے شرم آتی ہے ایسے مولویوں پر جواسلام کی باریکیوں کو تو مسلمانوں کو سمجھاتے ہیں مگر کوئی غیر مسلم اگر ان سے کوئی سوال پوچھ لے تو بغلیں جھانکنے لگتے ہیں ۔ ہمارے یہاں ہر ایک دوسرا آدمی مولانا بنتاہے۔ مگر زیادہ تر تعداد جاہلوں کی بھری پڑی ہے۔ کیا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو کھلے منچ پر سارے مذہبوں کے لوگوں سے کھلے عام مناظرہ کرے اور اسلام کے بارے میں پھیلائی جارہی غلطیوں کا جواب دے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2239=1831/ب

    یہ فتنہ وفساد کا زمانہ ہے، خیرالقرون کے بعد سے یہ ہوتا چلا آرہا ہے۔ صرف زبانی شکایت کرنے سے کام نہ چلے گا۔ آپ خود میدانِ عمل میں اتریں اور ایسے لوگوں کو قرآن و حدیث کی اعلیٰ تعلیمات اوراعلی اخلاق کو ان کے دل میں اتارنے کی کوشش کریں۔ ادارے بہت ہیں، علمائے حق بھی بہت ہیں، اپنی اپنی ہمت وطاقت کے مطابق سب ہی کام کررہے ہیں۔ جاہلوں کی جہالت کو دُور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، برائیوں کو مٹانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو اگر اس کا صحیح معنوں میں درد ہے تو آپ ہی کوئی ادارہ قائم کریں اور اس کے ذریعہ اسلام میں پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کو دور فرمائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند