• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 15931

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ اکثر میرے والدین کی گھر میں لڑائی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب رہتاہے اس وجہ سے میں بہت پریشان رہتی ہوں او راگر ان میں سے کوئی اونچی آواز سے بھی بولتاہے تو میرا دل گھبراتا ہے اور میں ہر وقت ٹینشن میں رہتی ہوں۔میرے ابو نماز پڑھتے ہیں لیکن پابندی سے نہیں مجھے ان سے کہنے میں خوف آتا ہے میں کیا کروں؟ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے گھر میں سکون پیدا ہو اور میری ذہنی پریشانی ختم ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1464=1158/1430/ل

    آپ اپنے گھر میں [فضائل اعمال] اور [منتخب احادیث] کی تعلیم شروع کرادیں، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے گھر میں سکون کا ماحول پیدا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند