• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 604782

    عنوان:

    فرض نماز کے بعد فورا تعلیم كرنا

    سوال:

    دریافت طلب امر یہ ہے کہ فرض نماز کے فورا بعد دعا سے پہلے کسی کتاب کی تعلیم یا کوئی اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟بعض مساجد میں جمعہ کی نماز کے سلام کے بعد اعلانات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور بعد میں دعا ہوتی ہے ، کیا ایسا کرنے کی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 604782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 840-692/M=10/1442

     فرض نماز کے فوراً بعد دعا سے پہلے کوئی ضروری اعلان مختصراً کیا جاسکتا ہے۔ بعض مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دعا سے پہلے کس طرح کے اعلانات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے؟ اور ایک ہی مسجد میں بیک وقت کئی اعلانات ہوتے ہیں یا الگ الگ مسجدوں میں؟ صورت حال واضح فرماکر سوال کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند