• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 58120

    عنوان: اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے کوئی مجرب عمل بتائیں تاکہ غیر محرم پر نظر نہ پڑے۔

    سوال: (۱) مجھے حضرت مولانا طارق جمیل صاحب کا موبائل نمبر چاہئے، کیوں کہ میں ان سے کچھ مشورہ کرنا چاہتاہوں۔ (۲) اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے کوئی مجرب عمل بتائیں تاکہ غیر محرم پر نظر نہ پڑے۔

    جواب نمبر: 58120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 564-590/L=5/1436-U

    (۱) میرے پاس حضرت مولانا کا نمبر نہیں ہے۔ (۲) اگر غیر محرم عورت سامنے آئے تو سب سے پہلے ہمت کرکے اپنی نظر نیچی کرلیں، قرآن شریف میں ہے ”قُلْ لِّلْمُوٴْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ أبْصَارِہِمْ“ آپ مومنین سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں، اور پھر دیکھنے کی طرف طبیعت کا میلان ہو تو اللہ کے عذاب کا تصور کرلیں اور کچھ ذکر کرلیا کریں، ایک حدیث میں ہے کہ ”غیرمحرم عورت کی طرف دیکھنا ابلیس کے زہرآلود تیروں میں سے ایک تیر ہے، جو شخص اللہ کے خوف سے اس سے بچتا ہے، اللہ رب العزت اس کے بدلے ایسا ایمان نصیب فرماتے ہیں جس کی وہ حلاوت اپنے دل میں محسوس کرتا ہے“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند