• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 156114

    عنوان: نہی عن المنکر سے کیا مراد ہے؟

    سوال: حضرت، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جو کہ قرآن اور حدیث میں آیا ہے اس کے متعلق امر بالمعروف پر تو تبلیغ بھی ہوتی ہے لیکن نہی عن المنکر سے کیا مراد ہے؟ جوکہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا، اکثر سننے میں آیا کہ امر بالمعروف سے ہی منکرات ختم ہو جاتے ہیں، لیکن اگر امر بالمعروف سے ہی منکرات ختم ہو تے ہیں تو قرآن اور حدیث میں امر بالمعروف کے ساتھ نہی عن المنکر کا تذکرہ کیوں آیا ہے؟ براہ کرم اس پر تھوڑی روشنی ڈالئے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:144-6168/sd=3/1439

    جس طرح اسلام میں امر با لمعروف ، یعنی : اچھی باتوں کی تلقین کرنے کی اہمیت ہے ، اسی طرح برائیوں اور گناہ کے کاموں سے روکنے اور حسب استطاعت اُن پر نکیر کا حکم ہے ، نہی عن المنکر ایک مستقل فریضہ ہے ، یہ بات غلط ہے کہ صرف امر بالمعروف کافی ہے ، اسی سے منکرات ختم ہوجاتے ہیں، حسب حیثیت اور استطاعت ہر شخص پر نہی عن المنکر کی بھی ذمہ داری ہے ؛ البتہ علماء نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے شرائط اور اُس کے اصول بتائے ہیں ،تفصیل کے لیے دیکھیے :معارف القرآن:سورہ آل عمران ، آیت : ۱۰۵۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند