• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 13375

    عنوان:

    ایک لڑکی سے انٹر نیٹ پر میری ملاقات ہوئی اور ہم بہت قریبی دوست بن گئے اور میں اس سے ملاقات کرنے کے لیے گیا اور اس سے ملاقات کرنے کے لیے ایک ہوٹل بک کی۔ جب ہم کمرے میں تھے تو ہم اپنے اوپر قابو نہیں کرپائے وہ ننگی ہوگئی اور میں نے اس کے سینہ پر بوسہ لیا اور اس کے عضو مخصوص کو چھوا ،لیکن اس کے ساتھ جماع نہیں کیا۔مجھے احساس ہورہا ہے کہ میں نے زنا جیسا عمل کیا ہے اور میں اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہتاہوں، اس لیے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس کی کیا سزا ہے، اور مجھے وہ سزا کہاں سے ملے گی یا کوئی اور طریقہ ہے اس سے توبہ کرنے کا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 865=866/م

    آپ اس لڑکی سے آئندہ ملاقات، بات بالکلیہ ترک کردیں، اس کا تصور بھی دل سے نکال دیں، اور اس سے مکمل دوری اختیار کریں، اور جو کچھ گناہ ہوگیا اس پر صدق دل سے ندامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے خوب معافی مانگیں، صدقہ خیرات اور حسنات کی کثرت کریں، اللہ نے چاہا تو گناہ معاف ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند