• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11218

    عنوان:

    میں اس امت کا غم (فکر) پانے کے لیے کیا کروں جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غم تھااس کے بارے میں مجھے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ کیا اس کا کوئی عمل ہے؟ میں بہت زیادہ سوتا ہوں آپ مجھے کوئی عمل بتادیں جو کہ نیند کو کم کردے اور مجھے عبادت میں مشغول کردے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 387=38/د

    اس امت کا غم پانے کے لیے ضروری ہے کہ اولاً آپ خود اعمال شرعیہ کی پابندی کریں، گناہوں سے اجتناب کا کلی اہتمام کریں، ثانیاً امت کے موجودہ حالات پر غور کریں، ان کی دینی بے راہ روی اور دین سے دوری کو سوچا کریں کہ کس طرح امت میں دین پیدا ہو، نیز کفار کے بارے میں بھی یہ سوچیں کہ یہ بھی میرے نبی کی امت ہیں ان کو کس طرح کفر سے نکالا جائے کس طرح یہ لوگ اللہ وحدہ کا انکار کرکے کفر وشرک میں زندگی گذار رہے ہیں، اگر ایمان نہ لائے تو ہمیشہ دوزخ میں جلنا پڑے گا اور خود غور وفکر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے فکر مند علماء وصلحاء کی صحبت اختیار کریں۔

    (۲) نیند کم آنے کے لیے مقررہ وقت میں آپ نیند پوری کرنے کی کوشش کریں، نیز پانی کم پیا کریں۔

    امت کا غم پانے کے لیے مذکورہ بالا افعال کے ساتھ وقت نکال کر ہرسال چلہ چار مہینے کی جماعت میں جایا کریں۔ (ل)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند