• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 8083

    عنوان:

    قرآن اورحدیث کے حوالہ سے بالوں کو ڈائی کرنا کیسا ہے ؟ کیا بالوں کو ڈائی کرنے والا شخص امامت کرسکتا ہے؟

    سوال:

    قرآن اورحدیث کے حوالہ سے بالوں کو ڈائی کرنا کیسا ہے ؟ کیا بالوں کو ڈائی کرنے والا شخص امامت کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 8083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1633=1552/د

     

    ڈائی کرکے کالے رنگ کا خضاب لگانا مکروہ تحریمی ناجائز ہے، کالے رنگ کے علاوہ دوسرے رنگ کا خضاب اگر ایسا ہے کہ بالوں پر صرف رنگ چڑھتا ہے جیسے مہندی کا رنگ تو جائز ہے اور اگر خضاب میں کوئی ایسا مادہ استعمال ہوتا ہے جس سے بالوں پر پرت (تہہ) جم جاتی ہے جس طرح نیل پالش کی پرت (تہہ) ہوتی ہے تو ناجائز ہے کیوں کہ ایسا خضاب لگانے سے وضو وغسل درست نہ ہوگا، اس لیے کہ یہ پانی پہنچنے سے مانع بنے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند