معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 42829
جواب نمبر: 42829
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 31-11/L=2/1434 عورتوں اور بچیوں کے لیے زیب وزینت اختیار کرنے کی شرعاً اجازت ہے اس لیے اگر بطور زیب وزینت کے بچیوں کے ناک میں ناتھ پہنا دی جائے تو اس کی گنجائش ہوگی۔ قال في الدر المختار: ولا بأس بثقب أذن البنت والطفل استحسانا قلت: وہل یجوز الخزام في الأنف لم آرہ (درمختار) وفي الشامي في قولہ (لم أرہ) قلت إن کان مما یتزین النساء بہ کما ہو في بعض البلاد فہو فیہا کثقب القرط (شامي: ۹/۶۰۲)۔ البتہ پیروں کی انگلیوں میں بچیاں پہننا یہ غیرمسلم عورتوں کا شعار ہے ، اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔ قال علیہ السلام: من تشبّہ بقوم فہو منہم۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند