معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 43164
جواب نمبر: 4316431-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 152-122/N=2/1434 (۱) جی نہیں، پہن سکتے ہیں، جائزہے، البتہ صرف انڈر ویر پہننا جس سے ستر نظر آئے یہ جائز نہیں۔ (۲) جی ہاں! گھر کی سلی ہوئی انڈرویئر بھی پہن سکتے ہیں، جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے علاقہ میں سرکاری اردو اسکول ہیں۔ جن میں ہم بچیوں کا داخلہ کراتے ہیں۔ وہاں استادوں کو اس بات کی ہدایت ہے کہ انھیں ناچتے ناچتے یا سنیما کے اندازمیں سبق سکھائیں۔ کیا ایسے اسکول میں ہمارے لڑکے اور لڑکیوں کا داخلہ دلا سکتے ہیں؟ (۲)میری ایک بچی ہے ساجدہ جو پانچ سال کے قریب ہے۔ مجھے یہ مشورہ دیں کہ اس کو میں صرف عصری تعلیم سکھاؤں یا صرف دینی تعلیم سکھاؤں؟ (۳)میری تمنا یہ ہے کہ اسے حافظہ یا عالمہ بناؤں۔ کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کو حافظہ اور عالمہ نہیں بنانا چاہیے، صرف انھیں ضروری دینی تعلیم دینا چاہیے۔ (۴)کیا لڑکیوں کی کان اور ناک چھیدنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کس حد تک؟ (۵)کیا عورتوں کو پیروں میں چین، جوڈوے ، کڑے اور ناک میں نتھنی، کان میں بالی، گلے میں کالے منکے، چوڑیاں پہننا ضروری ہیں یا اختیار کی بات ہے۔ ضروری ہے تو کیا کیا اور کتنا کتنا ضروری ہے؟ کیا ازواج مطہرات کی زندگی میں بھی یہ سب چیزیں تھیں؟ برائے کرم شریعت کی رو سے جواب عنایت فرماویں۔
842 مناظرکیا
شوہر کو خوش کرنے کے لیے بالوں میں خوبصورتی کا کوئی علاج کروایا جاسکتا ہے؟ جب کہ
اس علاج میں شاید ہر طرح کے کیمیکل شامل ہوں جن سے بالوں کو سیدھا کیا جاتاہے؟
اسلامی لباس کیسا ہونا چاہیے؟ اوریہ پینٹ شرٹ پہننے کی اجازت اسلام دیتا ہے یانہیں؟کیا ڈاکٹر ذاکر نائک جوکہ اسلامی اسکالر ہے وہ تو ہروقت پینٹ شرٹ ٹائی پہنتا ہے اوروہ کہتا ہے کہ یہ اسلام میں جائز ہے۔ رہنمائی فرماویں۔
631 مناظرسفید سونا یا پلاٹینم (نقرشہ) کی انگوٹھی مرد کے لیے جائز ہے یا حرام؟
648 مناظرمیں نے آج ایک حدیث سنی جس کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالی اس بندے کو پسند نہیں فرماتے جس کا پائجامہ ٹخنے کو چھپاتا ہو․․․میری مجبوری یہ ہے کہ میرے ٹخنوں پر سفید داغ ہیں جو مجھے بھدے لگتے ہیں اور میں نمازمیں اسی وجہ سے اپنی پینٹ سے ٹخنوں کو چھپاتا ہوں۔ اوریہ سفید داغ صرف میرے ٹخنوں پر ہی ہیں۔یا اگر میں باہر بھی ہوں تو بھی اپنے اس عیب کو اپنی پینٹ سے چھپاتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ میں اپنی پینٹ سنت طریقہ سے پہنوں لیکن میری مجبوری ہے۔ میرے پیروں پر سفید داغ جو ہمارے معاشرہ میں صحیح نہیں سمجھے جاتے ہیں نہ ہی وہ مجھے دیکھنے میں صحیح لگتے ہیں۔ اگر میں اپنی پینٹ ٹخنوں سے نیچے پہنتا ہوں تو یہ داغ چھپ جاتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس مسئلہ میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر میں اس مجبوری کی وجہ سے نماز میں اپنے ٹخنے چھپاتا ہوں تو کیا یہ درست ہے؟
341 مناظر