• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 32303

    عنوان: کیا عورت اپنے بالوں کو لمبے رکھ کر خوبصورت بنانے کے لئے کسی ڈایژئن سے تراش سکتی ہے؟ بال کم سے کم کتنے ہونے چاہئے؟

    سوال: کیا عورت اپنے بالوں کو لمبے رکھ کر خوبصورت بنانے کے لئے کسی ڈایژئن سے تراش سکتی ہے؟ بال کم سے کم کتنے ہونے چاہئے؟

    جواب نمبر: 32303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 905=572-6/1432 زیب وزینت کے لیے کسی ڈیزائن سے بال تراشنا جائز نہیں، عورت کے لیے جس قدر بال لمبے ہوں مستحسن ہے، آسمانوں پر فرشتوں کی تسبیح ہے، ”سبحان من زین الرجال باللحی وزین بالنساء بالذوائب“ پاک ہے وہ ذات جس نے مردوں کو داڑھی سے زینیت بخشی اور عورتوں کو لٹوں اور چوٹیوں سے، اس لیے بالوں کو چھوٹا نہ کیا جائے، البتہ اگر بال اتنے لمبے ہوں کہ سرین سے بھی نیچے ہوجائیں اور عیب معلوم ہونے لگیں تو سرین سے نیچے والے حصہ کے بالوں کو کاٹا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند