• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 610489

    عنوان: بہ غرض علاج ہاتھ كڑا پہننا

    سوال:

    خالص ترین تانبے سے تیار جس پر طاقتور ترین روحانی الفاظ کنندہ ہیں۔ کڑے کو بازو میں پہننے سے ہر قسم کی بندش ‘ کالاسفلی عمل ‘ جادو‘ نظر بد‘جنات سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ جسمانی بیماریوں کا انتہائی آزمودہ شفائی فارمولہ ڈسک پرابلم ۔کمر درد ۔ گھٹنوں کا درد۔ کندھے کا درد۔شاٹیکا کا درد۔ شقیقہ کا درد۔نظر کی کمزوری۔ دماغی کمزوری۔پٹھوں کا درد‘ کھچائو۔بچوں کے قد کا رک جانا۔بالوں کا گرنا۔ یادداشت کی کمزوری۔ مر د وخواتین کے پوشیدہ امراض ۔ بے اولادی ۔ امراض جگر‘ معدہ اور دل سے نجات کیلئے انتہائی مفید۔ بس یہ ’’ نورانی حفاظتی کڑا‘‘ پہنیں اور انوکھے کرشمات دیکھیں۔ نوٹ: یہ کڑا بازو کے اوپر چڑھاکر پہنیں کلائی پر نظر نہ آئے۔مرد اپنی بائیں کلائی پر اور خواتین اپنی دائیں کلائی پر پہنیں۔

    جواب نمبر: 610489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 790-420/TB-Mulhaqa=8/1443

     ہاتھ میں كڑا پہننے میں عورتوں كےساتھ مشابہت ہے نیز بعض غیر مسلموں كا بھی یہ شعار ہے؛ اس لیے مردوں كے لیے ہاتھ میں كڑا پہننا شرعا جائز نہیں ہے الا یہ   كہ   یہ كڑا   علاج میں اس قدر مفید ہو كہ دیگر كوئی علاج اس درجے كا مفید نہ ہو نیز اس میں كندہ روحانی الفاظ میں خلاف شرع كوئی چیز نہ ہو‏، ورنہ بہ طور علاج بھی اسے پہنناجائز نہ ہوگا ۔(دیكھیں: امداد الاحكام:4/352‏، كراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند