• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 22565

    عنوان: (۱) دیور سے پردہ کرنے سے مراد کیا ہے؟ عورت کے لیے اپنا چہرہ بھی چھپانا ہے؟
    (۲) شب زفاف جو نماز پڑھی جاتی ہے، اس نماز میں شوہر قرأت جہری کرے گا یا سری؟
    (۳) شوہر کے لیے مہر ادا کرنے کا سب سے آسان موقع کون سا ہے؟

    سوال: (۱) دیور سے پردہ کرنے سے مراد کیا ہے؟ عورت کے لیے اپنا چہرہ بھی چھپانا ہے؟
    (۲) شب زفاف جو نماز پڑھی جاتی ہے، اس نماز میں شوہر قرأت جہری کرے گا یا سری؟
    (۳) شوہر کے لیے مہر ادا کرنے کا سب سے آسان موقع کون سا ہے؟

    جواب نمبر: 22565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1092=206-6/1431

    چہرہ چھپانا بھی مراد ہے اور یہ پردہ کا آخری درجہ ہے۔ 
    (۲) جہری قراء ت کرے۔
    (۳) شب زفاف میں ملاقات سے پہلے ادا کرنا احسن ہے۔ 

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند