• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 12794

    عنوان:

    گریبان کے بٹن کھلے ہوئے رکھنا کیسا ہے کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    گریبان کے بٹن کھلے ہوئے رکھنا کیسا ہے کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 12794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 965=818/ھ

     

    بسا اوقات خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کرتے کی گھنڈیاں کھلی رہتی تھیں اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی کھلا رکھنا کبھی کبھار ثابت ہے جیسا کہ شمائل ترمذی میں روایت موجود ہے، اس لیے جواز میں تو شبہ نہ رہا۔ کبھی کبھار اتباع سنت کی نیت سے کھول دے تو امید ثواب بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند