• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 42113

    عنوان: ہمارے علاقے میں اکثر عورتوں کا پہناوا ساڑی ہے

    سوال: ہمارے علاقے میں اکثر عورتوں کا پہناوا ساڑی ہے اور شروع سے ہی سب عورتوں کو ساڑی پہنتے دیکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس بات کو لیکر بحث شروع کر دیے ہیں کہ ساڑ ی پہننا حرام ہے اور ساڑی پہن کر نماز نہیں ہوتی ؟ کیا یہ بات صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 42113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1614-1030/L=12/1433 اگر ساڑی پہننے کا آپ کے علاقہ میں عام رواج ہے ، غیر مسلم اور مسلمان سب عورتیں ساڑی پہنتی ہیں تو وہاں ساڑی پہننے میں مضائقہ نہیں ہے، بشرطیکہ ساڑی اس طرح پہنی جائے کہ اس سے پورا جسم چھپ جائے اور اس طرح ساڑی پہن کر نماز پڑھنا بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند