• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43577

    عنوان: ڈاڑھی رنگنے كا حكم

    سوال: میرا آپ سے سوال ہے کہ داڑھی رنگنے کے بارے میں ہماری شریعت کی کیا رائے ہے ؟آیااس سے وضو اور غسل وغیرہ ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 43577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 244-244/M=2/1434 داڑھی کے سفید بال کو سیاہ رنگ سے رنگنا تو منع ہے، سیاہ رنگ کے علاوہ کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس میں نجس چیز شامل نہ ہو، سرخ منہدی کا خضاب مستحب ہے، اگر خضاب میں کوئی ذی جرم مادّہ پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہے، صرف رنگ ابھرا ہے تو اس پر وضو اور غسل درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند