عنوان: ۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں نے داڑھی رکھی ہے۔ اب میرے والدین خاص کر والد صاحب الزام دیتے ہیں کہ نکاح کے تمام پیغامات جو میرے لیے آرہے ہیں وہ صرف میری داڑھی کی وجہ سے مستر ہوجاتے ہیں۔ والد صاحب کہتے ہیں کہ کلین شیو کرلو یا پھراسے بہت چھوٹی کرلو۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایک اچھا رشتہ کے لیے ایساکرنا اسلام میں حرام نہیں ہے۔والدین کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے۔ والد صاحب والدین کے فضائل سے متعلق بہت سی احادیث سناتے ہیں جو میں تبلیغ سے واپس آنے کے بعد بتایا کرتا تھا۔میرے نکاح کے لیے بہت سے پیغامات آرہے ہیں ۔ ایسی صورت میں کیا کروں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
سوال: ۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں نے داڑھی رکھی ہے۔ اب میرے والدین خاص کر والد صاحب الزام دیتے ہیں کہ نکاح کے تمام پیغامات جو میرے لیے آرہے ہیں وہ صرف میری داڑھی کی وجہ سے مستر ہوجاتے ہیں۔ والد صاحب کہتے ہیں کہ کلین شیو کرلو یا پھراسے بہت چھوٹی کرلو۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایک اچھا رشتہ کے لیے ایساکرنا اسلام میں حرام نہیں ہے۔والدین کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے۔ والد صاحب والدین کے فضائل سے متعلق بہت سی احادیث سناتے ہیں جو میں تبلیغ سے واپس آنے کے بعد بتایا کرتا تھا۔میرے نکاح کے لیے بہت سے پیغامات آرہے ہیں ۔ ایسی صورت میں کیا کروں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 2309401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):978=194k-7/1431
آپ کے والد کے خیالات داڑھی کی بابت غلط ہیں اوران کا یہ کہنا کہ ”اچھے رشتہ کے لیے ایسا کرنا (داڑھی منڈانا) اسلام میں حرام نہیں“ بالکل غلط ہے، اس معاملہ میں ان کا کہنا ہرگز نہ مانیں: لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق۔ آپ دین پر قائم اور مستقیم رہیں ان شاء اللہ اچھا رشتہ آئے گا۔ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ مَخْرَجًا․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند