• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 145798

    عنوان: بالوں میں سیاہ و سرخ خضاب ملاکر لگانا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب اگر کوئی بالوں میں سیاہ و سرخ خضاب ملاکر لگالے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 145798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID:051-044/sd=2/1438

    سیاہ اور سرخ خضاب ملاکر لگانے کے بعد اگر بالوں کی سیاہی اَصلی سیاہی معلوم ہو،تو ایسا خضاب لگانا مکروہ ہے اور اگر بالوں کا رنگ سرخی کی طرف مائل ہو، تو ایسے خضاب کی گنجائش ہے، اصل مدار خضاب لگانے کے بعد بالوں کے رنگ پر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند