• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 55392

    عنوان: اگر میاں بیوی اکیلے گھرمیں رہتے ہوں اور کسی تیسرے شخص کا گذر نہ ہوتا ہو، تو کیا عورت گھر میں شوہر کی طمانیت کی غرض سے چست تنگ باریک لباس پہن سکتی ہے؟

    سوال: اگر میاں بیوی اکیلے گھرمیں رہتے ہوں اور کسی تیسرے شخص کا گذر نہ ہوتا ہو، تو کیا عورت گھر میں شوہر کی طمانیت کی غرض سے چست تنگ باریک لباس پہن سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 55392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1356-1356/M=11/1435-U صورت مسئولہ میں اگر عورت شوہر کی خوشنودی کے لیے ایسا تنگ وچست لباس پہنتی ہے تو ناجائز نہیں ہے، البتہ عورت کے لیے ایسا لباس پسندیدہ نہیں، اس لیے عورت کو چاہیے کہ ہرحال میں صلحاء کا لباس پہنے، اور شوہر کو بھی چاہیے کہ بیوی سے ایسے تنگ وباریک لباس کی چاہت نہ رکھے۔ وینظر الرجل من عرسہ وأمتہ فینظر الرجل منہما وبالعکس إلی جمیع البدن من الفرق إلی القدم․․․ إلی فرجہا․․․ والأولی ترکہا إلخ․(الدر مع الرد: ۹/ ۴۴۶ ط: اشرفیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند