• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 14539

    عنوان:

    برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا کوئی مسلمان ٹی شرٹ (آدھی آستین ) میں نماز پڑھ سکتاہے؟ کیا اس کی نماز بارگاہ ایزدی میں قبول ہوگی؟

    سوال:

    برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا کوئی مسلمان ٹی شرٹ (آدھی آستین ) میں نماز پڑھ سکتاہے؟ کیا اس کی نماز بارگاہ ایزدی میں قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 14539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1147=1147/م

     

    ٹی شرٹ خلاف سنت لباس ہے، اس کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس سے ثواب میں کمی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند