معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 24322
جواب نمبر: 24322
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1213=1213-8/1431
عورتوں کے لیے ہاتھ پیر میں مہندی لگانا جائز ہے، کہنی سے اوپر بھی لگاسکتی ہیں، غیرشادی شدہ لڑکیوں کے لیے بھی یہی حکم ہے، البتہ نامحرم کو دکھانے اور فیشن پرست لڑکیوں کی نقّالی اورمشابہت سے احتراز لازم ہے، مرد اپنی ڈاڑھی اور سر کے سفید بال میں سرخ مہندی لگاسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند