• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 13063

    عنوان:

    میں داڑھی سے متعلق پوچھنا چاہتاہوں کہ داڑھی کو ایک مشت ہونے کے بعد باقی بال کاٹ دینا سنت ہے یا ایک مشت ہونے کے بعد بھی اس کو لمبا کرنا سنت ہے؟

    سوال:

    میں داڑھی سے متعلق پوچھنا چاہتاہوں کہ داڑھی کو ایک مشت ہونے کے بعد باقی بال کاٹ دینا سنت ہے یا ایک مشت ہونے کے بعد بھی اس کو لمبا کرنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 13063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 810=626/ل

    ایک مشت داڑھی ہوجانے کے بعد داڑھی کاٹ دینا بہتر ہے، ایک مشت سے بہت زیادہ رکھنا خلاف سنت ہے: وإعفاء اللحی قال محمد عن أبي حنیفة ترکھا حتی تکث وتکثر والتکثیر فیھا سنة وھو أن یقبض رجل لحیتہ فمازاد علی قبضة قطعہ لأن اللحیة زینة وکثرتھا من کمال الزینة وطولھا الفاحش خلاف السنة (الاختیار شرح المختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند