• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65157

    عنوان: کیا لڑکا اپنے والد کی سوتیلی بیٹی سے شادی کرسکتاہے؟

    سوال: ایک لڑکے کے والد کی دو بیویاں ہیں اور اس کی سوتیلی ماں کی دوسرے شوہر سے ایک بیٹی ہے تو کیا وہ لڑکا اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی سے شادی کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 65157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 678-697/H=8/1437 سوتیلی والدہ لڑکے کے والد کے نکاح میں آنے سے پہلے دوسرے شخص کے نکاح میں تھیں اور اس کے نکاح میں رہتے ہوئے بیٹی پیدا ہوئی اس کے بعد سوتیلی والدہ لڑکے کے والد کے نکاح میں آئیں تو یہ لڑکی مذکور فی السوال لڑکے کی محرمات میں سے نہیں ہے، پس اس کا نکاح سوتیلی والدہ کی مذکورہ بیٹی سے ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند