• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56338

    عنوان: ایک مسلم لڑکی نے ایک عیسائی سے شادی کرلی ہے ، مذہب اسلام ان کے بچوں کے بارے میں کیا کہتاہے؟

    سوال: ایک مسلم لڑکی نے ایک عیسائی سے شادی کرلی ہے ، مذہب اسلام ان کے بچوں کے بارے میں کیا کہتاہے؟

    جواب نمبر: 56338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 39-39/M=1/1436-U مسلمان لڑکی کی عیسائی لڑکے سے شادی نہیں ہوسکتی، شریعت کی رو سے یہ شادی ناجائز اور باطل ہے، صورت مسئولہ میں اس مسلم لڑکی پر لازم ہے کہ اس لڑکے سے علیحدگی اختیار کرے اور توبہ واستغفارکرے، اور بچے اپنی ماں کی جانب منسوب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند