• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 33434

    عنوان: مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر شوہر کمانے کے لیے بیوی سے دور جاتاہے تو بیوی کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: (۱) مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر شوہر کمانے کے لیے بیوی سے دور جاتاہے تو بیوی کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ (۲) شوہر اپنی بیوی کی پچھلی جگہ اپنے عضوء کو ڈال سکتاہے یا نہیں؟ اور دن میں ہمبستری کرسکتاہے؟نہیں تو کیوں؟اورکیا بیوی برہنہ سوسکتی ہے اور نہا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 33434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1228=1228-8/1432 (۱) بیوی کا نان ونفقہ شوہر پر واجب ہے، بیوی کی اجازت سے چار ماہ سے زائد مدت تک بھی دور رہ کر کماسکتا ہے، اگر اجازت نہ ہو تو چار ماہ میں بیوی کے پاس آنا اور حق زوجیت ادا کرنا لازم ہے۔ (۲) نہیں، یہ ناجائز ہے، ہاں دن میں ہمبستری کرسکتا ہے یہ ناجائز نہیں ہے، بیوی اگر کمرہ میں تنہا ہے یا شوہر کے علاوہ کوئی نہیں ہے تو برہنہ سوسکتی ہے اور نہاسکتی ہے، البتہ کمال حیا کا تقاضا یہ ہے کہ فرشتوں سے بھی پردہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند