• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161904

    عنوان: گواہوں كی موجودگی میں لڑكی كہے میں اپنے آپ كو آپ كے نكاح میں دیتی ہوں اور لڑكا كہے میں قبول كرتا ہوں ‏، كیا نكاح ہوجائے گا؟

    سوال: اگر کوئی لڑکی دو گواہوں کے سامنے اپنے کفو کے لڑکے سے یوں کہے کہ میں اپنے آپ کو آپ کے نکاح میں دیتی ہوں اور لڑکا کہے کہ میں قبول کرتا ہوں، تو کیا نکاح ہو جائے گا؟ اور اگر اس طرح نکاح نہیں ہوتا، تو کس طرح ہوگا؟

    جواب نمبر: 161904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1138-969/sd=9/1439

    جی ہاں ! اس طرح نکاح ہوجائے گا؛ لیکن لڑکے لڑکی کا اولیاء کی رضامندی اور اجازت کے بغیر خود سے نکاح کا اقدام کرنا پسندیدہ نہیں ہے ، ایسے نکاح میں عموما برکت نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند