• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 19578

    عنوان:

    صفر کے مہینے کو منحوس سمجھناغلط ہے

    سوال:

    کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہے کہ صفر یا تیرہ تیزی کا مہینہ بری مصیبتوں سے بھرا ہوا ہے؟ (۲)اس مہینہ (صفر) میں خاص طور پر مرد افراد کی جانب سے بہت زیادہ صدقہ دیا جانا چاہیے؟ (۳)کیا اس مہینہ کے برے اثرات حدیث میں مذکور ہیں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 19578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 195=170-2/1431

     

    (۱ تا ۳) نہیں۔ بلکہ حدیث میں تو ممانعت وارد ہے کہ صفر کو منحوس سمجھنا غلط ہے۔ لہٰذا سعد ونحس کا عقیدہ کافرانہ وجاہلانہ عقیدہ ہے، اس سے احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند