• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 160792

    عنوان: استقرار حمل کی خوشی میں شیرینی تقسیم کرنا

    سوال: محمد منیب کے گھر استقرار حمل کی خوشخبری حاصل ہوئی، منیب نے بے انتہا مسرت میں اپنے دو چار قریبی دوستوں میں شیرینی تقسیم کی، لیکن ایک دوست کہنے لگے کہ مجھے یہ عمل سمجھ میں نہیں آیا ابھی تو صرف استقرار حمل ہوا ہے ، ولادت تو نہیں ہوئی ولادت سے پہلے ایک امر موہوم پر خوشی کا اظہار کرنا کیسے درست ہوسکتا ہے ، جبکہ منیب کا کہنا ہے کہ وہ ولادت کی خوشی میں کا اظہار نہیں کر رہے ہیں کہ اسے امر موہوم قرار دیا جائے وہ تو استقرار حمل ہی کا خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ الغرض پوچھنا یہ ہے کہ کیا استقرار حمل کی کوشی میں چند دوست و احباب میں شیرینی کا تقسیم کرنا از روئے شریعت غلط ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں

    جواب نمبر: 160792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:876-869/M=8/1439

    اولاد کی خواہش رکھنے والے جوڑے کو استقرار حمل پر خوشی تو ہوتی ہے یہ فطری چیز ہے بالخصوص اس وقت جب کہ مدتوں دعا، دوا اور تدابیر اختیار کرنے کے بعد اس میں کامیابی ملی ہو، اس لیے خوش ہونے پر روک نہیں لیکن اس پر اعلانیہ خوشی منانا اور اس کے اظہار کے لیے دوست واحباب میں شرینی تقسیم فضول ونامناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند