عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 608586
محرم میں حلوا باٹننا کیسا ہے ؟
محرم میں حلوا باٹننا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 608586
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:325-236/H-Mulhaqa=6/1443
محرم میں حلوا، زردہ اور کھچڑا وغیرہ بانٹنا درست نہیں، یہ سب شیعوں کی رسومات ہیں، اور ہمیں ان کی مشابہت سے بچنا چاہیے۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”من تشبہ بقوم فہو منہم“ (سنن أبي داود، کتاب اللباس، باب في لبس الشہرة، ۲:۵۵۹، رقم: ۴۰۳۱،ط: دار الفکر بیروت، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني،ص:۳۷۵ ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔
( من تشبہ بقوم)أي: من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار إلخ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح، ۸:۲۲۲،ط:دار الکتب العلمیة بیروت)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند