• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 19620

    عنوان:

    میں اپنی ماں کی جانب سے لکھ رہی ہوں۔ میری ماں کے سوال درج ذیل ہیں۔ کیا وہ تقریب جو کہ حمل ٹھرنے کے ساتویں مہینہ میں ادا کی جاتی ہے درست ہے؟ میں نے اس طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی ہے۔ صرف یہ ہوا کہ میری بہو کے گھر والے کچھ سامان اور کچھ مٹھائیاں اس دن لے کر آئے۔ میں نے اپنی بہو کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ میرے شوہر مجھ کو پریشان کررہے ہیں کیوں کہ وہ کھانا اور مٹھائی لے کر آئے اور ان کا کہنا ہے کہ مٹھائی اور کھانا کا لینا شرک ہے۔ برائے کرم اس کا جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 236=239-3/1431

    اس طرح کی کوئی تقریب شریعت سے ثابت ودرست نہیں ہے، بہو کے گھر والے جو مٹھائی وغیرہ لے کر آئے اگر وہ رسم ورواج کی پابندی میں ایسا کیا تو غلط کیا، اور احتیاط یہ ہے کہ اس کو نہ کھائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند