عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 39267
جواب نمبر: 39267
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 951-951/M=6/1433 دین میں کوئی ایسی نئی چیز ایجاد کرنا جس کی اصل قرون ثلاثہ میں نہ ہو اور اس کو ثواب سمجھ کر کیا جائے یہ بدعت کہلاتا ہے، تراویح کی نماز باجماعت پڑھنا یہ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صحابہٴ کرام سے ثابت ہے، لہٰذا اس کو بدعت کہنا ہرگز درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند