• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 24908

    عنوان: کیا فاتحہ کا یہ طریقہ ہے ؛ ” یا اللہ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیے اور اس کا ثواب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور ان کے بعد کے تمام اولیاء اللہ کرام کو پہنچائیے۔“

    سوال: کیا فاتحہ کا یہ طریقہ ہے ؛ ” یا اللہ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیے اور اس کا ثواب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور ان کے بعد کے تمام اولیاء اللہ کرام کو پہنچائیے۔“

    جواب نمبر: 24908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1435=1018-9/1431

    کھانا سامنے رکھ کر مذکورہ طریقے پر دعا کرنا ثابت نہیں، بدعت ہے، اس کا ترک ضروری ہے: قال علیہ السلام: من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو رد، البتہ کوئی اور عملِ خیر کرکے مذکورہ بالا طریقے پر اس کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند